اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.10 قیمت فروخت : 40.17
  • یورو قیمت خرید: 325.88 قیمت فروخت : 326.46
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 372.91 قیمت فروخت : 373.58
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.05 قیمت فروخت : 186.39
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.31 قیمت فروخت : 202.67
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.79
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.86 قیمت فروخت : 77.00
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.70 قیمت فروخت : 914.33
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442800 دس گرام : 379600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405897 دس گرام : 347964
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6342 دس گرام : 5443
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

ڈینگی کا خطرہ بڑھنے لگا، صوبے بھر میں ہنگامی الرٹ

15 Sep 2025
15 Sep 2025

(لاہور نیوز) پی ڈی ایم اے پنجاب نے صوبے بھر میں ڈینگی وائرس کے بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو فوری طور پر انسدادی اقدامات مکمل کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ عوام ڈینگی سے بچاؤ کیلئے حفاظتی تدابیر اختیار کریں، خصوصاً گھروں اور اردگرد کے علاقوں میں پانی جمع نہ ہونے دیں اور صفائی کا خاص خیال رکھیں۔

انہوں  نے واضح کیا کہ بخار یا ڈینگی کی علامات ظاہر ہونے کی صورت میں فوری طور پر قریبی ہسپتال یا ڈاکٹر سے رجوع کیا جائے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے متعلقہ اداروں کو تاکید کی ہے کہ ڈینگی کے خلاف جنگ میں تمام ہیلتھ ایجنسیاں، کنٹرول سینٹرز اور ضلعی انتظامیہ مکمل طور پر الرٹ رہیں، موسمیاتی اور حشراتی ڈیٹا کا باقاعدگی سے تجزیہ کرتے ہوئے متاثرہ علاقوں میں فوری ایکشن لیا جائے۔

عرفان علی کاٹھیا کے مطابق مچھروں کی افزائش روکنے کیلئے سپرے، لاروی سائیڈ کا استعمال اور پانی کی نکاسی کو یقینی بنایا جائے، سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف اور شیلٹر کی فراہمی کے عمل کو بھی تیز اور مؤثر بنایا جائے۔

ڈینگی سے بچاؤ کے حوالے سے عوامی آگاہی مہم کیلئے ٹی وی، ریڈیو اور سوشل میڈیا جیسے پلیٹ فارمز کا استعمال بڑھایا جا رہا ہے تاکہ شہری خود بھی احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور دوسروں کو بھی آگاہ کریں۔

پی ڈی ایم اے نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ حکومت اور متعلقہ اداروں سے تعاون کریں تاکہ ڈینگی جیسے مہلک وائرس پر قابو پایا جا سکے اور قیمتی جانوں کو محفوظ بنایا جا سکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے