اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.66 قیمت فروخت : 39.73
  • یورو قیمت خرید: 326.44 قیمت فروخت : 327.02
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.60 قیمت فروخت : 374.27
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.85 قیمت فروخت : 186.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.41 قیمت فروخت : 202.78
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.80
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.33 قیمت فروخت : 76.47
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.73 قیمت فروخت : 914.36
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 443600 دس گرام : 380400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 406630 دس گرام : 348697
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6136 دس گرام : 5266
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ایشیا کپ کے بڑے ٹاکرے میں پاک بھارت کپتانوں نے ہاتھ نہیں ملایا

14 Sep 2025
14 Sep 2025

(لاہورنیوز) ایشیا کپ 2025 کے سب سے بڑے ٹاکرے میں پاکستان اور بھارت کے کپتانوں نے ایک دوسرے کے ساتھ ہاتھ نہیں ملایا۔

دبئی میں کھیلے جانے والے میچ کے دوران ٹاس کے موقع پر پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا اور بھارتی کپتان سوریا کمار یادو نے مصافحہ کرنے سے گریز کیا، حالانکہ یہ کرکٹ کی ایک روایت سمجھی جاتی ہے۔

ٹاس پاکستان نے جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، تاہم، اس دوران نہ صرف ٹاس کے وقت بلکہ بعد میں جب سلمان علی آغا کمنٹیٹر روی شاستری سے گفتگو کے بعد واپس لوٹے تو اس موقع پر بھی دونوں کپتانوں نے ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے سے اجتناب کیا۔

شائقین کرکٹ نے اس واقعے پر مختلف آراء کا اظہار کیا ہے، بعض نے اسے دونوں ٹیموں کے درمیان بڑھتی ہوئی کرکٹ حریفانہ کشیدگی کی عکاسی قرار دیا جبکہ کچھ نے اسے محض ایک اتفاق کہا۔

یاد رہے کہ ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی 2025 کے چھٹے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بھارت کے خلاف پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ 

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے