اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.66 قیمت فروخت : 39.73
  • یورو قیمت خرید: 326.44 قیمت فروخت : 327.02
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.60 قیمت فروخت : 374.27
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.85 قیمت فروخت : 186.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.41 قیمت فروخت : 202.78
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.80
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.33 قیمت فروخت : 76.47
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.73 قیمت فروخت : 914.36
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 443600 دس گرام : 380400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 406630 دس گرام : 348697
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6136 دس گرام : 5266
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

موسمیاتی اور زرعی ایمرجنسی کے تحت جو کرنا پڑا کریں گے: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

14 Sep 2025
14 Sep 2025

(لاہورنیوز) وفاقی وزیر خزانہ اور سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا کہ موسمیاتی اور زرعی ایمرجنسی ڈکلیئر کی جا چکی ہے، ایمرجنسی کے تحت جو کرنا پڑا کریں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ سیلاب کے نقصانات کا تخمینہ لگانے کیلئے سروے کئے جارہے ہیں، کسانوں کے نقصانات کے تخمینے کیلئے کمیٹی بنائی ہے، ہم حقائق پر مبنی بات کر رہے ہیں، اس وقت اہم چیز لوگوں کی امداد ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے کابینہ کے ساتھ مل کر موسمیاتی اور زرعی ایمرجنسی ڈکلیئر کی ہے، ایمرجنسی کے تحت جو کچھ کرنا پڑا ہم کریں گے، سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کیلئے بہترین ریسکیو وریلیف آپریشن ہوا، اب اہم بات سیلاب متاثرین کی بحالی کا کام ہے، سیاست سے بالاتر ہو کر سیلاب متاثرین کیلئے کام کیا ہے، وزیراعظم، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز خود سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کر رہے ہیں، وزیراعظم نے آئندہ سال پہلے سے تیاری کی ہدایت دی ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ ٹوبہ ٹیک سنگھ، کمالیہ اور پیر محل میں سیلاب سے جانی نقصان بہت کم ہوا، افواج پاکستان، ریسکیو، ضلعی انتظامیہ کی ٹیموں نے بہترین ریسکیو وریلیف آپریشن کیا، ساری دنیا سیلابی کیفیت کو دیکھ رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سیلاب سے سڑکیں اور پل متاثر ہوئے، لوگوں کے مکانات اوراملاک کا نقصان ہوا، وزیراعظم نے کہا ہے اگلے 300 دنوں میں عملی پلان کا آنا ضروری ہے، سیلابی پانی نیچے اترنا شروع ہوگیا ہے۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں اگست کے بجلی بل بھیج دیں تو متاثرین کیا کریں گے، وزیراعظم نے کہا اگست کے بجلی بل روک دیئے جائیں، وزیراعظم کی ہدایت ہے کہ جن لوگوں نے اگست کے بجلی دے دیئے ان کی ایڈجسٹمنٹ کی جائے۔

سینیٹر کا کہنا تھا کہ ہم سب ایک قوم اور ملک ہیں، دکھ کی اس گھڑی میں ہر ایک کے ساتھ ہیں، مصنوعی مہنگائی نہیں ہونے دیں گے، مصنوعی مہنگائی پیدا کرنا بہت غلط بات ہے، ہمارے پاس تمام ریسورس موجود ہیں، آئی ایم ایف ٹیم سے بھی سیلاب متاثرین کی ری ہیبلی ٹیشن اور تعمیر نو پر بات ہوگی۔

وفاقی وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ انٹرنیشنل سطح پر تیل کی قیمتیں کم ہو رہی ہیں، ملک ترقی کر رہا ہے، بیرونی سرمایہ کاری آ رہی ہے، تاجروں اور صنعتکاروں کے لئے سہولیات دینا ترجیح ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے