اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.66 قیمت فروخت : 39.73
  • یورو قیمت خرید: 326.44 قیمت فروخت : 327.02
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.60 قیمت فروخت : 374.27
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.85 قیمت فروخت : 186.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.41 قیمت فروخت : 202.78
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.80
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.33 قیمت فروخت : 76.47
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.73 قیمت فروخت : 914.36
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 443600 دس گرام : 380400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 406630 دس گرام : 348697
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6136 دس گرام : 5266
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

سبزیوں کی مہنگے داموں فروخت، سرکاری نرخنامہ نظرانداز، برائلرگوشت سستا

14 Sep 2025
14 Sep 2025

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت میں سبزیوں کی مہنگے داموں فروخت، سرکاری نرخ نامہ نظر انداز، برائلر گوشت 7 روپے فی کلو سستا کر دیا گیا ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق ٹماٹر کے سرکاری نرخ  میں 10 روپے کمی کر دی گئی، ٹماٹر کا سرکاری نرخ 125 روپے کلو مقررکیا گیا ہے جبکہ مارکیٹ میں درجہ اول ٹماٹر 150 روپے کلو تک فروخت ہو رہا ہے،آلو کا سرکاری نرخ  80 روپے کلو مقرر ہے، مارکیٹ میں آلو 100  روپے کلو فروخت ہو رہا ہے۔

سرکاری نرخ نامے میں پیاز کا سرکاری نرخ 80 روپے کلو مقرر ہے لیکن مارکیٹ میں پیاز  90   روپے کلو تک  فروخت ہو رہا ہے، لہسن ہرنائی کا سرکاری نرخ  290 روپے کلو مقرر ہے جبکہ مارکیٹ میں لہسن 350  روپے کلو تک ہے۔

ادرک چائنہ کا نرخ 10 روپے اضافے سے  430 روپے کلو مقرر کیا گیا مگر مارکیٹ میں ادرک  500روپے کلو تک بیچا جا رہا ہے۔

سبز مرچ 200،پالک 70 ،اروی 120، پھول گوبھی 200 روپے کلو فروخت ہو رہی ہے، بھنڈی اور کدو220 اور شملہ مرچ 200 روپے کلو بیچی جا رہی ہے۔

دوسری جانب برائلر گوشت کے نرخ میں 7 روپے کلو  کمی کر دی گئی ہے، مارکیٹ میں برائلر گوشت کا نرخ 562 روپے کلو ہے، فارمی انڈے305 روپے فی درجن ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے