اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.66 قیمت فروخت : 39.73
  • یورو قیمت خرید: 326.44 قیمت فروخت : 327.02
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.60 قیمت فروخت : 374.27
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.85 قیمت فروخت : 186.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.41 قیمت فروخت : 202.78
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.80
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.33 قیمت فروخت : 76.47
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.73 قیمت فروخت : 914.36
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 443600 دس گرام : 380400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 406630 دس گرام : 348697
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6136 دس گرام : 5266
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

14 Sep 2025
14 Sep 2025

(ویب ڈیسک) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں چند دنوں کیلئے ایک بار پھر اضافے کا امکان ہے۔

عالمی سیاسی کشیدگی میں اضافے اور بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں تیزی سے بڑھتے رجحان کے درمیان، پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 16 ستمبر 2025 سے اگلے پندرہ دن کیلئے ایک اور اضافے کا امکان ہے۔

سرکاری اندازوں کے مطابق پٹرول کی قیمت میں فی لیٹر ایک روپے 54 پیسے کا اضافہ متوقع ہے، جس سے نئی قیمت 266 روپے 15 پیسے فی لیٹر ہو جائے گی، جو موجودہ 264 روپے 61 پیسے فی لیٹر سے 0.6 فیصد زیادہ ہے۔

ہائی سپیڈ ڈیزل، جو ٹرانسپورٹ اور زرعی شعبے کا بنیادی ایندھن ہے، اس کی قیمت میں فی لیٹر 4 روپے 79 پیسے کے اضافے کا امکان ہے، جس سے اس کی قیمت 269 روپے 99 پیسے سے بڑھ کر 274 روپے 78 پیسے فی لیٹر ہو جائے گی، یعنی اس میں 1.8 فیصد کا اضافہ متوقع ہے۔

اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت میں فی لیٹر 3 روپے 06 پیسے اضافے کا امکان ہے، جس سے اس کی نئی قیمت 179 روپے 87 پیسے ہو جائے گی، جبکہ لائٹ ڈیزل آئل، جو بنیادی طور پر صنعتی مشینری میں استعمال ہوتا ہے، اس کی قیمت میں فی لیٹر 3 روپے 68 پیسے اضافے کا خدشہ ہے، جس کے بعد یہ 163 روپے 44 پیسے فی لیٹر ہو جائے گی، یعنی 2.3 فیصد اضافہ ہونے کا امکان ہے۔

ملکی سطح پرایندھن کی قیمتوں میں اضافہ عالمی صورتحال کی عکاسی کرتا ہے، جہاں سپلائی میں خلل اور سفارتی کشیدگی کی وجہ سے خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے