اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.66 قیمت فروخت : 39.73
  • یورو قیمت خرید: 326.44 قیمت فروخت : 327.02
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.60 قیمت فروخت : 374.27
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.85 قیمت فروخت : 186.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.41 قیمت فروخت : 202.78
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.80
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.33 قیمت فروخت : 76.47
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.73 قیمت فروخت : 914.36
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 443600 دس گرام : 380400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 406630 دس گرام : 348697
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6136 دس گرام : 5266
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

دبئی پولیس کی پاک بھارت میچ سے قبل شائقین کو سخت وارننگ

14 Sep 2025
14 Sep 2025

(ویب ڈیسک) ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کے ہائی وولٹیج میچ سے قبل دبئی پولیس نے کرکٹ شائقین کو سخت وارننگ جاری کردی۔

پولیس حکام نے واضح کیا ہے کہ سٹیڈیم میں کسی قسم کا تشدد، بدزبانی یا نسل پرستانہ رویہ ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

دبئی پولیس کے ایونٹس سکیورٹی کمیٹی کے چیئرمین میجر جنرل سیف محیر المزروعی کے مطابق تشدد یا بدزبانی کرنے والوں کو ایک سے تین ماہ قید اور 10 سے 30 ہزار درہم جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا جو پاکستانی کرنسی میں ساڑھے سات لاکھ سے 23 لاکھ روپے بنتا ہے۔

دبئی پولیس نے شائقین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ کھیل کے دوران مثبت اور مہذب رویہ اپنائیں۔

دبئی پولیس کے مطابق خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوری قانونی کارروائی ہوگی تاکہ سٹیڈیم کے ماحول اور شائقین کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے