(لاہور نیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے انسداد سمگلنگ کارروائیوں میں 4 کروڑ 80 لاکھ سے زائد مالیت کی منشیات برآمد کرلیں۔
ترجمان کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کا ملک کے مختلف شہروں میں منشیات سمگلنگ اور خرید و فروخت کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، اس دوران 5 مختلف کارروائیوں کے دوران 7 ملزمان کو گرفتار کرکے 4کروڑ 80لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 210 کلوگرام منشیات برآمد کرلی۔
ایک کارروائی میں سبزی منڈی کراچی کے قریب ٹرک سے 60 کلوچرس اور 13 کلو آئس برآمد کرلی گئی اور 2ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ اسی طرح برکی روڑ لاہور کے قریب موٹر سائیکل سوار 3 ملزمان سے 2.400 کلو چرس اور 1کلو ہیروئن برآمد کی گئی۔
اُدھر سہراب گوٹھ کراچی میں 2مسافروں کے قبضے سے 2کلو ہیروئن اور 2 کلو آئس برآمد ہوئی۔ اس کے علاوہ تربت کے قریب گاڑی سے 104 کلو آئس برآمد کی گئی۔ ہزار گنجی کوئٹہ کے قریب 26 کلو آئس برآمد ہوئی۔
تمام کارروائیوں کے انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
