13 Sep 2025
(ویب ڈیسک) کمپیوٹر کے بعد اب نہم کلاس کی ریاضی کی کتاب میں غلطیوں کا انکشاف ہوا ہے۔
ماہر تعلیم اعجاز حسین کا کہنا ہے کہ سوالات غلط ہونے سے بچے کنفیوژ ہیں اور انہیں امتحانات کی تیاری کرنے میں مشکلات درپیش ہیں۔
ریاضی کی کتاب کے صفحہ نمبر 73 پر ایکسرسائز نمبر فور پوائنٹ تھری میں غلطی ہے۔
ماہرتعلیم اعجاز حسین کا کہنا ہے کہ سوال غلط ہونے سے جواب بھی غلط ہوجاتا ہے۔معائنہ کمیٹی کی عدم دلچسپی کے باعث کتاب میں غلطیوں کی بھرمار ہے۔
ماہر تعلیم اعجاز حسین نے مزید کہا کہ کمپیوٹر کی کتاب میں ماوس کو چوہا لکھ دیا گیا تھا، پیکٹا کو فی الفور معاملے کا نوٹس لینا چاہیے، پرائیوٹ پبلشر اور پیکٹا کی جانب سے چھاپی گئی کتاب کے سوالات میں فرق ہے،بچے سوالات حل کرنے میں کنفیوژ ہیں۔
