13 Sep 2025
(لاہور نیوز) سی سی ڈی ماڈل ٹاؤن کا ایک اور مبینہ مقابلہ، زیر حراست ملزم ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزم اسلام اعجاز کو ریکوری کے لئے لے جایا جا رہا تھا، ساتھیوں نے حملہ کر دیا، اسلام اعجاز ساتھیوں کی مبینہ فائرنگ سے موقع پر جاں بحق ہوگیا،پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانہ منتقل کر دی۔
سی سی ڈی پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزم کے ساتھیوں کی تلاش کے لیے ٹیم تشکیل دے دی ہے،ہلاک ملزم لاہورسمیت پنجاب بھرمیں سنگین وارداتوں میں ملوث تھا۔
