اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.66 قیمت فروخت : 39.73
  • یورو قیمت خرید: 326.44 قیمت فروخت : 327.02
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.60 قیمت فروخت : 374.27
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.85 قیمت فروخت : 186.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.41 قیمت فروخت : 202.78
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.80
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.33 قیمت فروخت : 76.47
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.73 قیمت فروخت : 914.36
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 443600 دس گرام : 380400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 406630 دس گرام : 348697
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6136 دس گرام : 5266
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پی آئی اے کا کینیڈا کے لیے فلائٹ آپریشن عارضی طور پر معطل

13 Sep 2025
13 Sep 2025

(لاہور نیوز) پی آئی اے کا کینیڈا کے لیے فلائٹ آپریشن عارضی طور پر معطل کردیا گیا۔

قومی ایئرلائنز  ترجمان کے مطابق پی آئی اے کا رواں ماہ پاکستان سے کینیڈا کے لیے اپنے فضائی آپریشن کو عارضی طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، یہ اقدام بحر الکاہل کو پار کرنے والے خصوصی بوئنگ 777 لانگ رینج طیاروں کی ضروری میٹیننس کیلئے اٹھایا گیا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ طیارے بغیر رکے 17 گھنٹے مسلسل پرواز کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، دونوں لانگ رینج طیاروں کو تین ہفتوں کے لیے تکنیکی معائنے اور پرزہ جات کی تبدیلی کے عمل سے گزارا جائے گا جوکہ ہر دس سال بعد ناگزیر ہوتا ہے۔

پی آئی اے ترجمان نے بتایا کہ اِس وقت طیاروں کی مرمت کا مقصد آنے والے مہینے میں متوقع مسافروں کے رش سے پہلے اپنے طیاروں کو مکمل طور پر تیار کرنا ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پی آئی اے اپنے مسافروں کو ہونے والی زحمت کیلئے معذرت خواہ ہے تاہم مسافروں کی حفاظت اور طیاروں کی مکمل فٹنس اولین ترجیح ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے