تعلیم
تعلیمی اداروں میں سگریٹ, تمباکو اور نکوٹین کے کسی بھی شکل میں استعمال پر پابندی عائد
12 Sep 2025
12 Sep 2025
(لاہور نیوز) تمام تعلیمی اداروں میں سگریٹ, تمباکو اور نکوٹین کے کسی بھی شکل میں استعمال کرنے کے استعمال پر مکمل طور پر پابندی عائد کر دی گئی۔
سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے نکوٹین کی تمام پروڈکٹس کے تعلیمی اداروں کی حدود میں استعمال پر پابندی کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔
سندھ کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے اس فیصلے کا اطلاق تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں پر ہو گا۔
ماس نوٹیفیکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال کی خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی ہو گی، کسی بھی کوتاہی اور عدم تعمیل پر سخت کاروائی کی جائے گی۔
