12 Sep 2025
(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر صوبے بھر کی عام مارکیٹوں میں آٹے کے تھیلوں کی وافر سپلائی یقینی بنا دی گئی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں مجموعی طور پر 8 لاکھ 27 ہزار آٹا تھیلے فراہم کئے گئے۔
محکمہ پرائس کنٹرول کے مطابق 4 لاکھ 87 ہزار سے زائد 10 کلوگرام آٹا تھیلے اور 3 لاکھ 40 ہزار 20 کلوگرام آٹا تھیلے عام مارکیٹ میں سرکاری نرخوں پر مہیا کئے گئے ہیں، صرف لاہور ڈویژن میں 2 لاکھ 60 ہزار آٹا تھیلے تقسیم کئے گئے۔
حکومت نے 10 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 905 روپے جبکہ 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 1810 روپے مقرر کی ہے۔
سیکرٹری پرائس کنٹرول نے کہا ہے کہ سرکاری نرخوں پر آٹے کے تھیلوں اور روٹی کی قیمت پر ہر صورت عمل درآمد کروایا جائے گا۔
