اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.10 قیمت فروخت : 40.17
  • یورو قیمت خرید: 325.88 قیمت فروخت : 326.46
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 372.91 قیمت فروخت : 373.58
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.05 قیمت فروخت : 186.39
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.31 قیمت فروخت : 202.67
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.79
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.86 قیمت فروخت : 77.00
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.70 قیمت فروخت : 914.33
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442800 دس گرام : 379600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405897 دس گرام : 347964
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6342 دس گرام : 5443
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاکستانی خواتین کوہ پیماؤں نے 5400 میٹر بلند بری لا چوٹی سر کرلی

12 Sep 2025
12 Sep 2025

(لاہور نیوز) پاکستان کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والی خواتین کوہ پیماؤں پر مشتمل ٹیم نے گلگت بلتستان کی 5400 میٹر بلند بری لا چوٹی سر کر کے تاریخ رقم کردی۔

خواتین کوہ پیماؤں پر مشتمل یہ تاریخی مہم الپائن کلب آف پاکستان کی گولڈن جوبلی کے موقع پر منعقد کی گئی جس میں چاروں صوبوں، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور اسلام آباد سے خواتین کوہ پیما شامل تھیں۔

ٹیم کی قیادت گلگت بلتستان کی بی بی افزون نے کی جبکہ ٹیم میں اسلام آباد سے صحافی مونا خان اور آمنہ شبیر، خیبرپختونخوا سے ماریہ بنگش، گلگت بلتستان سے زیبا بتول، پنجاب سے بسمہ حسن اور اقرا جیلانی، بلوچستان سے لاریب بتول، سندھ سے مدیحہ سید اور اسلام آباد سے ہی شاہرین خان شامل تھیں۔

چار روزہ مہم 7 ستمبر کو سکردو سے شروع ہوئی جہاں خواتین کوہ پیماؤں نے دیوسائی ٹاپ پر تربیت اور ہائیکنگ کی مشقیں کیں، معروف کوہ پیما ساجد سدپارا، اشرف سدپارا، فدا علی اور شریف سدپارا نے ٹیم کی رہنمائی کی۔

الپائن کلب کے مطابق ٹیم نے 10 ستمبر کو کامیابی کے ساتھ چوٹی سر کی۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے ٹیم کی کامیابی پر مبارکباد دی اور انہیں وزیر اعظم ہاؤس مدعو کیا، الپائن کلب کے نائب صدر کرار حیدری نے اس کامیابی کو خواتین کی ہمت، عزم اور صلاحیت کا مظہر قرار دیا۔

پاکستان کی سب سے کامیاب خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نے بھی اس کامیابی کو سراہا اور کہا کہ یہ دیکھ کر دل خوش ہوا کہ نئی لڑکیاں کوہ پیمائی کی طرف آرہی ہیں اور انہیں ان پر فخر ہے، خاص طور پر نوجوان نسل پر جو بلاجھجک اپنے خوابوں کا تعاقب کررہی ہیں۔

ساجد سدپارا نے کہا ہے کہ خواتین نے شاندار ہمت دکھائی ہے اور ان کی یہ کامیابی آنے والی نسلوں کے لیے مشعل راہ ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے