12 Sep 2025
(ویب ڈیسک) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ستمبر کیلئے آر ایل این جی کی قیمتوں میں 2.5 فیصد اضافہ کر دیا۔
ایس این جی پی ایل کیلئے ترسیل قیمت 11.2365ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے جس کے بعد ایس این جی پی ایل کیلئے تقسیم کی قیمت 12.0127 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ہو گئی۔
اسی طرح ایس ایس جی سی ایل کے لئے ترسیل کی قیمت 9.8619 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے ، جس کے بعد ایس ایس جی پی ایل کیلئے تقسیم کی قیمت 11.0105 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ہوگئی ہے۔
آر ایل این جی کی قیمتوں میں اوسطاً 2.36 سے 2.63 فیصد اضافہ کیا گیا ہے ، قیمتوں میں اضافہ ڈلیورڈ ایکس شپ قیمت میں اضافے کے باعث ہوا۔
