12 Sep 2025
(ویب ڈیسک) ساؤتھ افریقہ کی ویمنز کرکٹ ٹیم پاکستان کے خلاف 3 میچوں کی سیریز کے لیے لاہور پہنچ گئی ہے۔
ساؤتھ افریقہ کی ٹیم دورہ پاکستان میں 3ون ڈے میچز کھیلے گی،دونوں ٹیموں کے مابین پہلا میچ 16 ستمبر ،دوسرا میچ 19 اور تیسرا میچ 22 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔ تینوں میچ قذافی سٹیڈیم میں ہی کھیلے جائیں گے۔
ساؤتھ افریقہ کی ٹیم آج آرام کرے گی،13ستمبر سے پریکٹس کا آغاز کیا جائیگا۔
