(لاہور نیوز) کئی روز کے استحکام کے بعد برائلر مرغی کی قیمت میں معمولی کمی واقع ہوئی ہے۔
برائلر گوشت کی قیمت میں چار روپے فی کلو کمی کے بعد اب یہ 591 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے، تاہم صافی گوشت کی قیمت 700 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے۔
زندہ برائلر کی قیمت میں تین روپے کمی کے بعد ہول سیل ریٹ 394 روپے اور پرچون ریٹ 407 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے، انڈوں کی قیمت بدستور 305 روپے فی درجن پر برقرار ہے، جبکہ ایک پیٹی انڈے 9 ہزار 30 روپے میں دستیاب ہے۔
دوسری جانب سبزیاں اور پھل عام آدمی کی پہنچ سے مسلسل دور ہوتے جا رہے ہیں، بازار میں پیاز اور آلو 120 روپے، ٹماٹر 240، لہسن 440، ادرک 600، سبز مرچ 220 اور لیموں 200 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہے ہیں، دیگر سبزیوں میں ٹینڈے 350، کریلے 250، پالک اور شلجم 150، گوبھی 220 اور شملہ مرچ 240 روپے فی کلو تک پہنچ چکی ہیں۔
پھلوں کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کر رہی ہیں، کیلا 260 روپے فی درجن، پپیتا 480، سیب 420، آڑو اور انگور 400، جاپانی پھل 300 اور مسمی 280 روپے فی کلو میں دستیاب ہیں، گرما بھی 250 روپے فی کلو تک پہنچ گیا ہے۔
