اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.69 قیمت فروخت : 39.76
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.25 قیمت فروخت : 280.75
  • یورو قیمت خرید: 327.69 قیمت فروخت : 328.28
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.70 قیمت فروخت : 375.37
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.14 قیمت فروخت : 186.48
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.88 قیمت فروخت : 203.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.32 قیمت فروخت : 76.45
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 444700 دس گرام : 381300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 407639 دس گرام : 349522
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6440 دس گرام : 5527
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

سیلاب کی تباہ کاریاں: چاول کی قیمتوں میں 30 سے 40 روپے فی کلو اضافہ

11 Sep 2025
11 Sep 2025

(لاہور نیوز) سیلاب کی تباہ کاریاں کھیتوں سے شہر کی منڈیوں اور بازاروں تک پہنچنے لگیں اور اس کا براہ راست اثر چاول کی قیمتوں پر پڑا۔

سیلاب کے اثرات کی وجہ سے چاول کی نئی فصل بری طرح متاثر ہوئی ہے جس کا اثر مارکیٹ میں قیمتوں پر واضح طور پر نظر آ رہا ہے، ایک ماہ کے اندر چاول کی قیمتوں میں 40 روپے فی کلو تک اضافہ ہو چکا ہے۔

کائنات چاول 350 روپے سے بڑھ کر 380 روپے فی کلو، سپر چاول 290 روپے سے بڑھ کر 320 روپے فی کلو، باسمتی چاول 240 روپے سے بڑھ کر 280 روپے فی کلو، سیلا چاول 320 روپے سے بڑھ کر 360 روپے فی کلو اور ٹوٹا چاول یا ادھواڑ 200 روپے سے 250 روپے فی کلو ہو گئے۔

شہریوں  نے اس صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پہلے چینی اور  آٹے کی قیمتوں میں اضافے نے ان کی مشکلات میں اضافہ کیا اور اب چاول کی قیمتوں میں بھی بے تحاشا اضافہ ہو گیا ہے، کریانہ مرچنٹس نے مزید خبردار کیا ہے کہ اگر یہ رجحان برقرار رہا تو چاول کی قیمت 500 روپے فی کلو تک پہنچ سکتی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے