11 Sep 2025
(ویب ڈیسک) سیکرٹری پرائس کنٹرول ڈاکٹرکرن خورشید نے 24گھنٹے میں14 لاکھ سے زائد10 کلو کے آٹے کے تھیلےمارکیٹ میں فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔
سیکرٹری پرائس کنٹرول ڈاکٹرکرن خورشید کی زیرصدارت گندم وآٹے کی موجودہ صورتحال پراہم اجلاس منعقد ہوا۔
ڈاکٹرکرن خورشید نے ہدایت کی کہ تمام اضلاع میں آٹاتھیلوں کی مارکیٹ میں وافر دستیابی یقینی بنائی جائے،اجلاس میں انہوں نے بتایا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی اورای پورٹل کومزید بہتر بنایا جائے گا۔
اس موقع پرسیکرٹری کموڈیٹیزخالد بشیراور ڈی جی فوڈ امجد حفیظ نے محکمانہ امورو مارکیٹ اور گندم کی غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کرنیوالے عناصر سے ضبط شدہ گندم بارے آگاہ کیا۔
اجلاس میں مارکیٹ کمیٹیوں کو قلت والی اشیاء کی بروقت امپورٹ اور طلب ورسد کی تفصیلات پیش کرنے کی ہدایت کی گئی۔
