11 Sep 2025
(لاہور نیوز) ایشیا کپ 2025 کے تیسرے میچ میں بنگلہ دیش اور ہانگ کانگ آج آمنے سامنے آئیں گے۔
دونوں ٹیموں کے مابین میچ ابو ظہبی میں پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے سات بجے کھیلا جائے گا۔
ایونٹ میں ہانگ کانگ کو اپنے پہلے گروپ میچ میں افغانستان کے ہاتھوں 94 رنز سے شکست ہوئی تھی، جبکہ دوسری جانب بنگلہ دیش کی ٹیم لگاتار تین ٹی 20 سیریز جیت کر ٹورنامنٹ میں آئی ہے۔
یاد رہے کہ 2014 کے ٹی 20 ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش کو ہانگ کانگ کے ہاتھوں شکست ہو چکی ہے تاہم اس ٹیم کے صرف دو ممبران ہی ہانگ کانگ کی موجودہ ٹیم میں شامل ہیں۔
