(لاہور نیوز) مینز ٹی 20 ایشیا کپ کے دوسرے میچ میں بھارت نے یکطرفہ مقابلے کے بعد متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی۔
بھارت نے یو اے ای کی جانب سے ملنے والا 58 رنز کاہدف 4.3 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر بآسانی حاصل کر لیا، بھارت کی جانب سے ابیشیک شرما 30 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ شبمن گل 20 اور سوریا کمار یادیو 7 رنز کیساتھ ناقابل شکست رہے۔
قبل ازیں دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں ہونیوالے ایونٹ کے دوسرے میچ میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان شبمن گل نے ٹاس جیت کر یو اے ای کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔
تاہم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے یو اے ای کی پوری ٹیم 13.1 اوورز میں 57 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی، یو اے ای کی جانب سے علیشان شرافو 22 اور کپتان محمد وسیم 19 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ دیگر کوئی کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہو سکا۔
بھارت کی جانب سے کلدیپ یادیو نے 4 اور شیوام دوبے نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔
