اپ ڈیٹس
  • 355.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.74 قیمت فروخت : 39.81
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.20 قیمت فروخت : 280.70
  • یورو قیمت خرید: 328.87 قیمت فروخت : 329.46
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.28 قیمت فروخت : 375.95
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.80 قیمت فروخت : 187.14
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.47 قیمت فروخت : 203.83
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.69 قیمت فروخت : 74.82
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 449400 دس گرام : 385300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 411947 دس گرام : 353189
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6429 دس گرام : 5518
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ٹی 20 رینکنگ: سفیان مقیم، شاہین آفریدی، ابرار احمد اور محمد نواز کی ترقی

10 Sep 2025
10 Sep 2025

(لاہورنیوز)قومی کرکٹ ٹیم کے بولرز کو سہ فریقی ٹی 20 سیریز میں بہترین کارکردگی کا انعام مل گیا۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں سفیان مقیم، شاہین آفریدی، ابرار احمد اور محمد نواز کی پوزیشن میں بہتری آگئی۔سفیان مقیم سات درجے ترقی پاکر پندرہویں پوزیشن پر آگئے، شاہین آفریدی چار درجے ترقی سے بائیسویں، ابرار احمد انتالیس درجے کی لمبی چھلانگ کر ستائیسویں اور محمد نواز تیرہ درجے ترقی پاکر تیسویں پوزیشن پر آگئے، حارث رؤف سات درجے تنزلی سے 35 ویں پوزیشن پر چلے گئے۔

بلے بازوں کی فہرست میں بابراعظم تین درجے تنزلی سے چوبیسویں اور محمد رضوان چھ درجے تنزلی سے اٹھائیسویں پوزیشن پر چلے گئے، حسن نواز چار درجے تنزلی سے پینتیسویں اور صائم ایوب ایک درجے تنزلی سے بیالیسویں نمبر پر چلے گئے۔کپتان سلمان آغا دو درجے ترقی پاکر ستاونویں اور فخر زمان نو درجے ترقی سے اڑسٹھویں نمبر آگئے۔

ون ڈے کی بیٹنگ رینکنگ میں بابر اعظم کی تیسری پوزیشن برقرار ہے جبکہ بولرز کی رینکنگ میں شاہین آفریدی دو درجے تنزلی سے سترہویں نمبر پر چلے گئے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے