10 Sep 2025
(لاہور نیوز) فیصل ٹاؤن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لین دین کےتنازع پر شہری کو قتل کرنیوالے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
فیصل ٹاؤن پولیس نے ملزم کو ای پولیس ایپ کی مدد سے گرفتار کیا، پولیس کے مطابق ملزم علی نے اپنے دو ساتھیوں سے مل کر شہری مقتول ریحان کو قتل کیا، ملزم ساتھیوں سمیت سرائے عالمگیر پولیس کو مطلوب تھا۔
پولیس کے مطابق ملزم گرفتار سے بچنے کیلئے لاہور میں روپوش تھا، وہ ضلع گجرات کا رہائشی ہے، ملزم علی اور مقتول ریحان کےدرمیان 60 سے 70 لاکھ روپے کے لین دین کا تنازع تھا، مزید تفتیش کیلئے اشتہاری ملزم کو متعلقہ پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
