اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

جنوبی پنجاب بھی سیلابی ریلوں کا نشانہ بن گیا، شیر شاہ بند میں شگاف ڈالنے کی تیاریاں

10 Sep 2025
10 Sep 2025

(لاہور نیوز) وسطی پنجاب کے بعد جنوبی پنجاب سیلابی ریلوں کا نشانہ بن گیا، ملتان میں شیر شاہ بند میں شگاف ڈالنے کی تیاریاں کر لی گئیں۔

رنگ پور میں سیلابی ریلا مظفر گڑھ ملتان روڈ سے گزرنے لگا، پانی کے تیز بہاؤ کے باعث ٹریفک کو روک دیا گیا، گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں، سیلابی پانی روڈ کراس کر کے سپر بند سے ٹکرا گیا، سیلابی پانی سے روڈ کا کٹاؤ بھی جاری ہے، پانی اطراف کی آبادیوں میں بھی داخل ہوگیا، شہریوں کی نقل مکانی جاری رہی۔

سیت پور سے بڑے پیمانے پر مکینوں کا انخلا ہوگیا، کہروڑ پکا میں موچیاں والا بند ٹوٹ گیا، سیلابی پانی نے سب کچھ تہس نہس کردیا، متعدد دیہات زیر آب آگئے، وسیع رقبے پر کاشت کپاس، مکئی اور تل کی فصلیں دریا برد ہوگئیں، لیاقت پور میں ریسکیو آپریشن کے دوران 2 کشتیاں الٹ گئیں۔

حادثے میں 3 بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے، تمام افراد کی لاشیں نکال لی گئیں، متعد د افراد کو ریسکیو کرلیا گیا، وزیراعلیٰ مریم نوا ز نے جلالپور میں سیلاب متاثرین کو ٹینٹ فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے