10 Sep 2025
(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں صبح سے ہی سورج تیور دکھانے لگا، درجہ حرارت میں اضافہ اور حبس بھی بڑھ گئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، شہر میں اس وقت درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ ہوا کی رفتار 6 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔
ماہرین کے مطابق آج بادل برسنے کے کوئی امکانات نہیں ہیں، تاہم دوپہر کے اوقات میں گرمی کی شدت محسوس کی جائے گی۔
مزید برآں، ہوا میں نمی کا تناسب 82 فیصد تک پہنچ چکا ہے، جس کے باعث حبس کی کیفیت بھی دیکھنے میں آ سکتی ہے، شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ بلا ضرورت دوپہر کے وقت دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں اور پانی کا استعمال زیادہ کریں۔
