(ویب ڈیسک) پنجاب میں سیلاب سے 16 لاکھ سے زائد گھر اور 3210 موضع جات فلڈ زون میں متاثر ہوئے ہیں جبکہ ایک ہزار موضع جات فلڈ زون سے باہر متاثر ہوچکے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق فلڈ زون میں 13 لاکھ 34 ہزار سے زائد گھر جبکہ فلڈ زون کے باہر 2 لاکھ 66 ہزار سے زائد گھر متاثر ہوچکے ہیں، دریائے چناب کے کنارے سب سے زیادہ تباہی ہوئی ہے۔
دریائے چناب میں سیلاب سے 5 لاکھ 90 ہزار گھرانے ، دریائے راوی میں سیلابی صورتحال سے 5 لاکھ 70 ہزار گھر متاثر ہوچکےہیں، دریائے سندھ کے قریب 2 لاکھ 22 ہزار گھر متاثر ہوئے ہیں۔
دریائے ستلج کے کنارے 2 لاکھ 17 ہزار گھرانے متاثر ہوئے، حکومت نے متاثرہ گھرانوں کا ڈیٹا تیار کرنا شروع کر دیا۔
متاثرین کوجلد مالی امداد فراہم کرنے کا فیصلہ وزیراعلیٰ کریں گی، فلڈ زون کے اندر متاثر افراد کی مالی معاونت پر بھی وزیر اعلیٰ فیصلہ کریں گی، پنجاب میں دریائے چناب ،راوی سے متاثرہ علاقوں کی تعداد زیادہ ہے۔
