اپ ڈیٹس
  • 355.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.74 قیمت فروخت : 39.81
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.20 قیمت فروخت : 280.70
  • یورو قیمت خرید: 328.87 قیمت فروخت : 329.46
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.28 قیمت فروخت : 375.95
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.80 قیمت فروخت : 187.14
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.47 قیمت فروخت : 203.83
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.69 قیمت فروخت : 74.82
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 449400 دس گرام : 385300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 411947 دس گرام : 353189
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6429 دس گرام : 5518
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ٹی 20 ایشیا کپ: افغانستان کی پہلے میچ میں ہانگ کانگ کو 94 رنز سے شکست

09 Sep 2025
09 Sep 2025

(ویب ڈیسک) ٹی 20 ایشیا کپ میں افغانستان نے ایونٹ میں ہانگ کانگ کو ہرا کر شاندار آغاز کر دیا۔

ابوظہبی کے زید کرکٹ سٹیڈیم میں ہونیوالے ایشیاء کپ 2025 کے افتتاحی میچ میں افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتان راشد خان نے ہانگ کانگ کےخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کو ترجیح دی۔

افتتاحی میچ میں افغانستان  نے ہانگ کانگ کو 94رنز سے شکست دے دی، افغانستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 189رنز کا ہدف مدمقابل ٹیم کو دیا، افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6وکٹوں کے نقصان پر 188رنز بنائے، صدیق اللہ اتل73اور عظمت اللہ عمر زئی 53رنز بنا کر نمایاں رہے۔

ہانگ کانگ کی جانب سے کنچت شاپ اور آیوش شکلا نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں، احسان خان اور عتیق اقبال نے 1، 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا جب کہ ہدف کے تعاقب میں ہانگ کانگ کی ٹیم 9وکٹوں کے نقصان پر 94 رنز بنا سکی، ہانگ کانگ کے 9 کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہو سکے۔

ہانگ کانگ کی جانب سے بابر حیات39 اور یاسم مرتضی16رنز بناکر نمایاں رہے جب کہ افغانستان کی جانب سے گلبدین نائب اور فضل الحق فارقی نے دو،دو وکٹیں حاصل کیں۔

یاد رہے ایونٹ میں آج بھارت کا مقابلہ یو اے ای سے ہو گا۔

واضح رہے آج سے شروع ہونے والا ایونٹ 28 ستمبر تک جاری رہے گا، اس میں پاکستان، بھارت، سری لنکا، افغانستان، بنگلادیش، یو اے ای، عمان اور ہانگ کانگ کی ٹیمیں شریک ہیں، ایونٹ کا سب سے بڑا میچ پاکستان اور بھارت کے درمیان 14 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے