اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

حافظ نعیم کی حماس رہنماؤں پر حملے کی مذمت، کل احتجاج کا اعلان

09 Sep 2025
09 Sep 2025

(لاہور نیوز) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے قطر میں حماس رہنماؤں پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

صوبائی دارالحکومت لاہور میں منصورہ مرکز سے جاری اپنے ایک بیان میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ مذاکراتی ٹیم پر اسرائیلی حملہ شرمناک دہشتگردی ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ غزہ، ایران کے بعد قطر میں اسرائیل نے حملہ کر کے بین الاقوامی قوانین کی دھجیاں اڑا دی ہیں، کل ملک بھر میں اسرائیلی بربریت کے خلاف یوم احتجاج کا اعلان کرتے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ حماس کے قائدین پر حملے کے خلاف اور اسرائیل کے وحشیانہ طرز عمل پر ملک بھر میں احتجاج کا دائرہ کار بڑھایا جائے گا، اسرائیل کا طرز عمل بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے مزید کہا کہ اسرائیلی حملہ امریکہ کی حمایت کے بغیر ممکن نہیں،مسلمان ممالک کی بے حسی اور خاموشی مجرمانہ طرز عمل ہے، مسلمان ملکوں پر پے در پے اسرائیلی حملے مسلم ممالک کی خاموشی کا ہی نتیجہ ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے