09 Sep 2025
(ویب ڈیسک) ایشیا کرکٹ کپ کے پہلے میچ میں افغانستان نے ہانگ کانگ کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
ابوظہبی کے زید کرکٹ سیٹیڈیم میں ہونیوالے ایشیاء کپ 2025 کے افتتاحی میچ میں افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتان راشد خان نے ہانگ کانگ کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کو ترجیح دی۔
آج سے شروع ہونے والا ایونٹ 28 ستمبر تک جاری رہے گا، اس میں پاکستان، بھارت، سری لنکا، افغانستان، بنگلادیش، یو اے ای، عمان اور ہانگ کانگ کی ٹیمیں شریک ہیں۔
ٹی20 فارمیٹ میں ہونے والے اس ایونٹ میں سب سے بڑا میچ پاکستان اور بھارت کے درمیان 14 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔
