(ویب ڈیسک) واسا اور پی ایچ اے نے سنگین غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے کلمہ چوک سے ملحقہ پارک میں زیر زمین واٹر ٹینک کی تعمیر کے بعد پارک کی بحالی کا کام ادھورا چھوڑ دیا۔
برکت مارکیٹ سے کلمہ چوک کی جانب مین روڈ پر کھدائی کی گئی، منصوبے کیلئے کھدائی کر کے سڑک کو دوبارہ بحال نہ کیا گیا۔
واسا نے علی بلاک گارڈن ٹاؤن پارک میں زیر زمین واٹر ٹینک بنا کر آپریشنل کیا، کنٹریکٹر نے پارک کے کام کو مکمل کرکے ایریا پی ایچ اے کے سپرد کر دیا تاہم پی ایچ اے نے تاحال نہ پارک کو بحال کیا نہ ہی جنگلہ لگا کر چار دیواری کی گئی۔
واسا کے کنٹریکٹر غیر معمولی فنشنگ کا کام بھی ادھورا چھوڑ گئے، مین روڈ پر ڈرین ڈالنے کے بعد روڈ کو کھلا چھوڑ دیا گیا۔
اس کے علاوہ پارک سے نکالی گئی مٹی واپس پوری کرکے پارک کو لیول بھی نہ کیا گیا، شہریوں نے وزیراعلی سے ادھورا چھوڑا گیا کام مکمل کرانے کی استدعا کر دی۔
