اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پنجاب میں طوفانی بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ،ادارے الرٹ

06 Sep 2025
06 Sep 2025

(لاہور نیوز) پنجاب بھر میں آج سے مون سون کی شدید طوفانی بارشوں کا نیا سپیل شروع ہو رہا ہے جو 9 ستمبر تک جاری رہے گا۔

پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسلا دھار بارشوں اور ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا ہے۔

بارشوں سے متاثر ہونے والے ممکنہ اضلاع:

پی ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، گوجرانوالہ، لاہور، گجرات اور سیالکوٹ میں شدید بارشوں کا امکان ہے، اس کے علاوہ نارووال، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، اوکاڑہ، ساہیوال، قصور، جھنگ، سرگودھا اور میانوالی میں بھی بارشیں متوقع ہیں، جبکہ جنوبی پنجاب کے اضلاع ڈیرہ غازی خان، ملتان اور راجن پور میں بھی بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔

فلیش فلڈنگ کا خدشہ:

ترجمان پی ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ 6 سے 9 ستمبر کے دوران ڈیرہ غازی خان اور قریبی علاقوں میں رودکوہیوں میں فلیش فلڈنگ کا شدید خطرہ موجود ہے۔

دریاؤں میں سیلابی کیفیت:

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کے مطابق دریائے چناب، راوی اور ستلج میں اس وقت سیلابی صورتحال کا سامنا ہے، جس پر مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے، بڑے شہروں میں ندی نالوں کے بپھرنے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

تمام اداروں کو ہائی الرٹ:

پی ڈی ایم اے نے تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنے متعلقہ اضلاع میں الرٹ رہیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے فوری اقدامات کو یقینی بنائیں، محکمہ صحت، آبپاشی، تعمیرات و مواصلات، لوکل گورنمنٹ اور لائیو اسٹاک سمیت تمام متعلقہ اداروں کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

پی ڈی ایم اے نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں، ندی نالوں کے قریب نہ جائیں اور مقامی انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے