اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

شاد باغ پولیس کا کریک ڈاؤن: غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے تین ملزمان گرفتار

06 Sep 2025
06 Sep 2025

(لاہور نیوز) شاد باغ پولیس نے آتش بازی اور غیر قانونی اسلحہ کی نمائش کے خلاف مؤثر کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار افراد کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کا آتش بازی کا سامان، جدید آلات اور سٹینڈ برآمد کئے گئے ہیں، کارروائی خفیہ اطلاع پر عمل میں لائی گئی جس کے دوران پولیس  نے موقع پر چھاپہ مار کر ملزمان کو آتش بازی کا سامان استعمال کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔

ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزمان عید میلاد النبیؐ کے موقع پر آتش بازی اور اسلحے کی نمائش کر رہے تھے جو کہ ضابطہ قانون کی خلاف ورزی ہے، پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

ایس پی سٹی بلال احمد  نے شاد باغ پولیس ٹیم کو کامیاب کارروائی پر شاباش دیتے ہوئے کہا کہ عید میلاد النبیؐ کی خوشیوں کو محفوظ بنانے کیلئے آتش بازی اور اسلحہ کی نمائش پر مکمل پابندی ہے، قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے