اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ملزمان مقابلے میں مارے گئے، ہائیکورٹ نے سی سی ڈی کی رپورٹ پر بازیابی کی درخواست نمٹا دی

05 Sep 2025
05 Sep 2025

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے پولیس مقابلے میں مارے گئے پانچ افراد کی بازیابی کی درخواست کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کی رپورٹ کے بعد نمٹا دی۔

لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس تنویر احمد شیخ نے پانچ افراد کی بازیابی کی درخواست پر سماعت کی۔ ایس پی کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ ناصر عباس پنجوتھہ پیش ہوئے،عدالت نے کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کی رپورٹ کے بعد درخواست نمٹا دی۔

ایس پی کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ ناصر عباس پنجوتھہ نے عدالت میں بتایا کہ ملزمان پاکپتن، اوکاڑہ ،قصور، وہاڑی میں وارداتیں کرتے تھے، ملزمان چنگ چی رکشہ پر خواتین کے ساتھ مل کر گھروں میں وارداتیں کرتے تھے، ملزمان نے ڈکیتی وارداتوں کے دوران دس افراد کو قتل کیا۔

ملزمان کے ڈکیتی واردات کرنے کی اطلاع پر پولیس نے کارروائی کی، ملزمان پولیس مقابلے میں ہائیکورٹ میں درخواست دائر کرنے سے پہلے مارے گئے۔

سرور بی بی کی دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ اشفاق، ندیم سمیت پانچ افراد کو پولیس نے حبس بے جا رکھا ہوا ، مغویوں کی جان کو خطرات لاحق ہیں، عدالت مغویوں کی بازیابی کیلئے احکامات جاری کرے ۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے