03 Sep 2025
(لاہورنیوز)متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن نے روٹی کی قیمت بڑھانے کا عندیہ دے دیا۔
متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں 15 دن میں آٹا، فائن آٹا کے ریٹ مقرر کرنے کی تجویز دی گئی۔اجلاس میں کہا گیا کہ حکومتی ادارے روٹی کی قیمت کا تعین کرنے میں ناکام رہے، حکومت نے روٹی کی نئی قیمت مقرر نہ کی تو نان بائی اپنی قیمتیں خود مقرر کریں گے۔
اجلاس کے دوران نان ایسوسی ایشن نے حکومتی رویئے پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔
