02 Sep 2025
(لاہور نیوز) نشتر کالونی، معمولی تلخ کلامی پر قتل کی کوشش پر 2 ملزمان گرفتار ہوگئے ۔
تھانہ نشتر کالونی پولیس نے چھری کے وار سے قتل کرنے کوشش کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، پولیس کے مطابق متاثرہ شخص نجی یونٹ پر کپڑا کٹنگ کا کام کرتا ہے، کام کے دوران دونوں پارٹیوں میں معمولی تلخ پر جھگڑا ہوا جس کے بعد ملزموں نے باہم مل کر متاثرہ شخص کو مارا پیٹا اور چاقو سے سینے پر وار کیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی شخص صداقت طبی امداد کیلئے جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، واقعہ لکی ہوٹل بس سٹاپ کے قریب پیش آیا، ملزمان اشفاق اور علی حسن سے آلہ قتل برآمد کرنے کے بعد مقدمہ درج کر کے انویسٹی گیشن کے حوالے کر دیا ہے۔
