اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

سیلاب زدگان کو انفرادی سطح پر امداد دینے سے روکنے کا نوٹیفکیشن ہائیکورٹ میں چیلنج

02 Sep 2025
02 Sep 2025

(لاہور نیوز) ڈی سی گجرات کی جانب سے سیلاب زدگان کو انفرادی سطح پر ادویات اور کھانا دینے سے روکنے کا نوٹیفکیشن لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں درخواست شہری ناصر حسین نے بیرسٹر عرفان رانجھا کے توسط سے دائر کی ہے۔

دائر درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ ڈی سی گجرات نے 29 اگست 2025 کو ایک نوٹیفکیشن جاری کیا، جس میں سیلاب زدگان کو کھانا اور ادویات فراہم کرنے سے روکا گیا ہے، پاکستان نے یونیورسل ڈیکلریشن آف ہیومن رائٹس معاہدے کو تسلیم کر رکھا ہے، ڈی سی گجرات کا نوٹیفکیشن آئین کے آرٹیکل 9 14 اور 18 کی خلاف ورزی ہے۔

درخواست میں کہا گیا کہ قدرتی آفات کے دوران لوگوں کی مدد کرنے کو پی پی سی سیکشن 52 کا تحفظ حاصل ہے، پنجاب کی طرح ملک بھر سیلاب سے متاثرہ ہے، ملک بھر میں کسی بھی جگہ پر ایسا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا۔

دائر درخواست میں مزید کہا گیا کہ سیلابی صورتحال میں کسی شخص کو متاثرین کی مدد سے روکنا انسانیت اور قانون کی خلاف ورزی ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت ڈی سی گجرات کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے