اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.69 قیمت فروخت : 39.76
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.25 قیمت فروخت : 280.75
  • یورو قیمت خرید: 327.69 قیمت فروخت : 328.28
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.70 قیمت فروخت : 375.37
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.14 قیمت فروخت : 186.48
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.88 قیمت فروخت : 203.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.32 قیمت فروخت : 76.45
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 444700 دس گرام : 381300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 407639 دس گرام : 349522
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6440 دس گرام : 5527
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

پنجاب کے تمام نجی ہسپتالوں میں فلڈ ایمرجنسی نافذ

29 Aug 2025
29 Aug 2025

(ویب ڈیسک) پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی جانب سے صوبہ بھر کے نجی ہسپتالوں کو ہدایات جاری کر دی گئیں، تمام نجی ہسپتالوں کو 35 فیصد بستر سیلاب متاثرین کیلئے مختص کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

ہیلتھ کیئر کمیشن کی جانب سے نجی ہسپتالوں کو جاری احکامات میں کہا گیا ہے کہ صوبہ بھر کے تمام نجی ہسپتال سیلاب متاثرین کا مفت علاج کریں گے، نجی ہسپتالوں کی ایمرجنسیز، انتہائی نگہداشت وارڈز سیلاب متاثرین کے لئے 24 گھنٹے فعال رہیں گے۔

نجی ہسپتالوں کو سیلاب سے متاثرہ افراد کو مفت ادویات کی فراہمی کا بھی حکم دیا گیا ہے جبکہ نجی ہسپتالوں کو پانی سے پھیلنے والی بیماریوں کی نگرانی بڑھانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

پنجاب کے نجی ہسپتالوں کے داخلی راستوں پر ریت کے تھیلے اور واٹر پمپس نصب کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے ، مریضوں کی منتقلی کے لئے مقامی این جی اوز اور ایمبولینسز سے مدد لینے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

صوبہ بھر کے تمام نجی ہسپتالوں کو بائیومیڈیکل مشینری، وینٹی لیٹرز، ایکسرے اور سی ٹی سکین مشینوں کو بھی فعال رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔

پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی جانب سے ہسپتالوں کو جاری مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ ہنگامی حالات میں مریضوں کی منتقلی کے لئے انخلا کا پلان تیار کیا جائے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے