اپ ڈیٹس
  • 355.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.74 قیمت فروخت : 39.81
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.20 قیمت فروخت : 280.70
  • یورو قیمت خرید: 328.87 قیمت فروخت : 329.46
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.28 قیمت فروخت : 375.95
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.80 قیمت فروخت : 187.14
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.47 قیمت فروخت : 203.83
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.69 قیمت فروخت : 74.82
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 449400 دس گرام : 385300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 411947 دس گرام : 353189
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6429 دس گرام : 5518
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

پنجاب کے 16 اضلاع میں یکم ستمبر سے پولیو مہم کا آغاز ہو گا

28 Aug 2025
28 Aug 2025

(لاہور نیوز) یکم ستمبر سے پنجاب کے 16 اضلاع میں پولیو مہم شروع ہو گی۔

انسداد پولیو پروگرام سربراہ عدیل تسور کی زیرِ صدارت مہم کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس ہوا، جس میں 16 اضلاع کے محکمہ صحت افسران نے ویڈیو لنک پر شرکت کی۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ لاہور میں پولیو مہم 1 تا 7 ستمبر جبکہ دیگر 15 اضلاع میں 1 تا 4 ستمبر جاری رہے گی، عدیل تصور  نے اس حوالے سے کہا کہ مہم میں 11.17 ملین بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ 94 ہزار سے زائد پولیو ورکرز مہم میں حصہ لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مہم لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، رحیم یار خان، ڈی جی خان، بہاولپور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، اٹک، میانوالی، ملتان، اوکاڑہ، قصور، مظفرگڑھ، راجن پور اور شیخوپورہ میں منعقد ہو گی۔

انسداد پولیو پروگرام کے سربراہ نے کہا کہ 10 اضلاع میں مہم جزوی علاقوں میں جبکہ باقی میں مکمل طور پر ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب اور بارش کے باوجود مہم ہر صورت کامیاب ہو گی، انہوں نے مزید کہا کہ پولیو ورکرز بچوں کے اصل محافظ ہیں، ان کی محنت ہر گھر کو محفوظ بناتی ہے ، ہر بچے کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے