اپ ڈیٹس
  • 355.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.74 قیمت فروخت : 39.81
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.20 قیمت فروخت : 280.70
  • یورو قیمت خرید: 328.87 قیمت فروخت : 329.46
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.28 قیمت فروخت : 375.95
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.80 قیمت فروخت : 187.14
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.47 قیمت فروخت : 203.83
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.69 قیمت فروخت : 74.82
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 449400 دس گرام : 385300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 411947 دس گرام : 353189
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6429 دس گرام : 5518
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

فوڈ اتھارٹی کی قصور روڈ پر کارروائی، جعلی دودھ اور مضرِ صحت گوشت تلف

28 Aug 2025
28 Aug 2025

(لاہور نیوز) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے صحت دشمن عناصر کے گرد شکنجہ مزید سخت کر دیا۔

فوڈ سیفٹی ٹیموں  نے قصور روڈ پر بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے 22 ہزار 680 لٹر جعلی دودھ اور 676 کلو مضر صحت گوشت موقع پر ہی تلف کر دیا۔

ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق چھاپہ مار کارروائیاں مختلف مقامات پر کی گئیں جہاں 128 کاروباری پوائنٹس کو چیک کیا گیا، صفائی کے ناقص انتظامات، غیرمعیاری خوراک اور جعلسازی پر 10 لاکھ 35 ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے گئے، جبکہ 2 میٹ گودام سیل کر دیئے گئے۔

علاوہ ازیں، جعلی دودھ کی تیاری اور سپلائی میں ملوث عناصر کے خلاف 4 مقدمات درج کر لئے گئے ہیں، جبکہ ایک دودھ سپلائی کرنے والی گاڑی کو بھی ضبط کر لیا گیا ہے۔

فوڈ اتھارٹی حکام کا کہنا ہے کہ خوراک میں جعلسازی اور انسانی صحت سے کھیلنے والے عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل جاری ہے، عوام کے تحفظ کیلئے ایسے عناصر کے خلاف سخت ترین قانونی کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے