(لاہور نیوز) پنجاب میں سیلاب کے دوران ہی مون سون کی بارشوں کا نیا سپیل شروع ہونے والا ہے، بارشوں کے نئے سپیل میں شدید طوفان آ سکتے ہیں جبکہ بجلیاں گرنے کا بھی امکان ہو گا۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان کاٹحیا نے پنجاب کے تمام ڈویژنوں کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دیں۔
میٹیریولوجیکل ڈیپارٹمنٹ نے بارشوں کے نئے سپیل کی فور کاسٹ کر دی اور ڈیزاسٹر سے نمٹنے کے سرکاری اداروں نے طوفانی بارشوں کے نئے سپیل کے دوران شہریوں کو بچانے کے لئے ضروری حفاظتی انتظامات شروع کر دیئے ہیں۔
میٹ ڈیپارٹمنٹ نے فورکاسٹ کی ہے کہ 29 اگست 2 ستمبر تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں شدید طوفانی بارشوں کا امکان ہے، 29 اگست سے شروع ہونے والی بارشین پنجاب کےمختلف علاقوں کے ساتھ لاہور میں بھی ہوں گی۔
عرفان کاٹھیا نے بتایا کہ پی ڈی ایم اے نے وزیر اعلی مریم نواز کی ہدایت کے مطابق صوبہ کی ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا ہے جس مین واضح بتایا گیا ہے کہ بارش کے نئے سپیل کے دوران بارشین شدید نوعیت کی ہوں گی، ان بارشوں سے بڑے شہروں میں پانی کے نکاس کا مسئلہ ہو سکتا ہے۔ تمام ڈپٹی کمشنر اور دیگر پبلک سروس اداروں کے افسران فیلڈ میں موجود رہیں۔
محکمہ صحت، آبپاشی تعمیر و مواصلات، لوکل گورنمنٹ اور لائیو سٹاک کو الرٹ بھیجا گیا ہے، پی ڈی ایم اے نے عوام کو شمورہ دیا ہے کہ وہ تھنڈر سٹارم کے دوران بجلی کی گرج چمک اور طوفانی صورتحال میں کھلے آسمان تلے ہرگز نہ جائیں، بارشوں کے نئے سپیل میں بجلیاں گرنے کا بھی امکان ہو گا۔
