اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں: ڈی جی آئی ایس پی آر

27 Aug 2025
27 Aug 2025

(لاہور نیوز) ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز پبلک ریلیشنز لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں، امدادی سرگرمیوں کے دوران 2 جوان شہید، 2 زخمی ہوئے۔

وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ اور چیئرمین این ڈی ایم اے کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا کہ میڈیکل کیمپوں میں 20 ہزار سے زائد لوگوں کو سہولت فراہم کی گئی، سیلاب متاثرین میں 225 ٹن راشن تقسیم کیا جا چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ متاثرہ علاقوں میں پلوں اور شاہراہوں کی بحالی کا کام مکمل کیا گیا، خیبرپختونخوا کے تمام روڈ کلیئرکیے جا چکے ہیں، کرتارپور میں کشتیوں کے ذریعے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر  نے کہا کہ مشکلات کا شکار خیبرپختونخوا کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، گلگت بلتستان میں بھی ایئر ریلیف آپریشن جاری ہے، شاہراہ قراقرم کھول دی گئی ہے، غذر کی شاہراہوں کی بحالی کا کام جاری ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر  نے کہا کہ پاک فوج کا ان حالات میں بھی خارجیوں کے خلاف آپریشن جاری ہے، تاکہ وہ کسی صورت حال کا فائدہ نہ اٹھا سکیں، پاک فوج نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں 29 میڈیکل کیمپس قائم کیے ہیں۔

انہوں  نے کہا کہ مشکل کی گھڑی میں پاک فوج کے افسران اور جوان امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں، کوئی بھی باطل قوت عوام اور افواج پاکستان کے درمیان دراڑ نہیں ڈال سکتی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے