اپ ڈیٹس
  • 355.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.74 قیمت فروخت : 39.81
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.20 قیمت فروخت : 280.70
  • یورو قیمت خرید: 328.87 قیمت فروخت : 329.46
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.28 قیمت فروخت : 375.95
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.80 قیمت فروخت : 187.14
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.47 قیمت فروخت : 203.83
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.69 قیمت فروخت : 74.82
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 449400 دس گرام : 385300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 411947 دس گرام : 353189
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6429 دس گرام : 5518
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

جنرل ہسپتال کو لیتھو ٹرپٹر مشین کی منظوری، بغیر آپریشن پتھری کا علاج ممکن

27 Aug 2025
27 Aug 2025

(لاہور نیوز) حکومتِ پنجاب نے لاہور جنرل ہسپتال (ایل جی ایچ) کیلئے جدید لیتھو ٹرپٹر مشین کی منظوری دے دی ہے۔

اب مریضوں کو گردوں کی پتھری کے علاج کیلئے سرجری کے بجائے جدید اور غیر جراحی طریقہ علاج کی سہولت دستیاب ہو گی۔

پرنسپل جنرل ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر فاروق افضل کے مطابق اس اہم پیش رفت سے ہسپتال پر سرجری کے بڑھتے ہوئے بوجھ میں خاطر خواہ کمی آئے گی اور یورولوجی سروسز میں نمایاں بہتری متوقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس منصوبے میں سیکرٹری ہیلتھ، پروفیسر ڈاکٹر فاروق افضل اور ایم ایس جنرل ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر فریاد حسین  نے کلیدی کردار ادا کیا، پروفیسر فریاد حسین  نے بتایا کہ بورڈ آف مینجمنٹ کے بھرپور تعاون سے جنرل ہسپتال نے ایک اور اہم سنگ میل عبور کر لیا ہے۔

لیتھو ٹرپٹر مشین کی تنصیب سے ان مریضوں کو بھی فائدہ پہنچے گا جو سرجری کے خطرات سے بچنا چاہتے ہیں یا جن کی حالت آپریشن کی اجازت نہیں دیتی، جدید میڈیکل ٹیکنالوجی کی یہ سہولت جلد عوام کیلئے دستیاب ہو گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے