اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

رجب بٹ کا مبینہ توہین آمیز ٹک ٹاک بنانے کا معاملہ!کیس میں کیا پیشرفت ہوئی؟جانئے

25 Aug 2025
25 Aug 2025

(ویب ڈیسک)معروف پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ کیخلاف مبینہ توہین آمیز ٹک ٹاک بنانے سے متعلق کیس پر نیشنل کرائم ایجنسی نے عدالت میں ابتدائی رپورٹ پیش کردی۔

رپورٹ کے مطابق سیشن عدالت لاہور میں مبینہ توہین آمیز ٹک ٹاک بنانے پررجب بٹ کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ایڈیشنل سیشن جج شفقت شہباز راجہ نے سماعت کی۔عدالت نے نیشنل کرائم ایجنسی سے 26 اگست کو حتمی رپورٹ طلب کی تھی۔ عدالتی حکم پرنیشنل کرائم ایجنسی کی جانب سے ابتدائی رپورٹ عدالت پیش کردی گئی۔ 

سرکاری وکیل نے کہا کہ رجب بٹ کیخلاف اندراج مقدمے کی متعدد درخواستیں موصول ہوئیں۔ سرکاری وکیل درخواست گزار شہزادہ عدنان کے وکیل محمد مدثر چوہدری نے دلائل دئیے کہ درخواستوں کا جائزہ لے کر کاروائی آگے بڑھائی جائے گی۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ رجب بٹ نے ٹک ٹاک میں مبینہ توہین آمیز کلمات ادا کئے۔رجب بٹ کا عمل قابل گرفت اورتوہین آمیز ہے۔درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ نیشنل کرائم ایجنسی کو رجب بٹ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے