(ویب ڈیسک) معروف کانٹینٹ کریٹر طلحہ احمد کا انسٹاگرام اکاؤنٹ ایک روز معطل رہنے کے بعد بحال کر دیا گیا۔
ایک ویڈیو پیغام میں طلحہ احمد نے انسٹاگرام کی پالیسی پر طنزیہ سوال اٹھایا اور کہا کہ انہیں سمجھ نہیں آیا کہ ان کا اکاؤنٹ کیوں بند کیا گیا۔ انہوں نے اپنے اہلخانہ اور مداحوں کا شکریہ ادا کیا جو اس دوران ان کے ساتھ رابطے میں رہے۔
طلحہ احمد کا کہنا تھا کہ اللہ کے کرم، دوستوں کی محنت اور مداحوں کی دعاؤں سے ان کا اکاؤنٹ بحال ہوا۔انہوں نے کچھ لوگوں کی جانب سے مبینہ رپورٹس پر شاعرانہ انداز میں کہا کہ "ہم ہی کو جراتِ اظہار کا سلیقہ ہے، صدا کا قحط پڑے گا تو ہم ہی بولیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ابھی ان کے پاس بہت سا نیا کانٹینٹ ہے جو وہ اپنے فالوورز کے ساتھ شیئر کریں گے، اس لیے سب لوگ ان سے جڑے رہیں۔طلحہ احمد نے یقین دلایا کہ وہ ہمیشہ کی طرح اپنے کام کے ذریعے سوشل میڈیا صارفین میں خوشیاں اور مسکراہٹیں بانٹتے رہیں گے۔
