اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

مزاحیہ اداکار جمشید انصاری کی آج 20 ویں برسی منائی جا رہی ہے

24 Aug 2025
24 Aug 2025

(لاہور نیوز) پاکستانی شوبز دنیا کے معروف مزاحیہ اداکار جمشید انصاری کی آج 20 ویں برسی منائی جا رہی ہے، تاہم وہ آج بھی مداحوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔

پاکستان ٹیلی وژن کے ورسٹائل اداکار اور سلجھی ہوئی شخصیت کے مالک جمشید انصاری نے اپنی مزاحیہ اداکاری سے ڈراموں کو انفرادیت بخشی، وہ 31 دسمبر 1942 کو بھارت کے شہر سہارن پور میں پیدا ہوئے، چھوٹی عمر میں ہی اپنے خاندان کے ساتھ ہجرت کر کے کراچی میں رہائش پذیر ہوئے۔

جمشید انصاری نے اپنے فنی کیریئر کا آغاز ڈراموں سے کیا، ان کے پہلے ڈرامے ’’جھروکے‘‘ کو بہت پذیرائی ملی۔

اداکار جمشید انصاری نے مزاحیہ کے علاوہ سنجیدہ کردار بھی ادا کئے لیکن اصل پہچان کامیڈی سے ملی، انہوں نے 200 کے قریب ٹی وی ڈراموں اور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے اور اپنی الگ پہچان بنائی، ان کے مشہور ڈراموں میں ’’انکل عرفی‘‘ ، ’’تنہائیاں‘‘، ’’زیر زبر پیش‘‘، ’’منزلیں‘‘، ’’افشاں‘‘ و دیگر شامل ہیں۔

جمشید انصاری 24 اگست 2005 کو 63 برس کی عمر میں طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے تھے، تاہم آج بھی لوگ ان کے کام کے معترف ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے