اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

ڈکی بھائی کا ’ڈریم ہاؤس‘ کرایہ پر نکلا، پراپرٹی ڈیلر کا دعویٰ

22 Aug 2025
22 Aug 2025

(ویب ڈیسک) معروف یوٹیوبر سعد الرحمان المعروف ڈکی بھائی ایک نئے تنازعے میں پھنس گئے، آن لائن جوا ایپس کے پروموشن پر گرفتاری کے بعد اب ان کے مبینہ ’ڈریم ہاؤس‘ کی حقیقت بھی منظر عام پر آ گئی۔

ڈکی بھائی  نے اپنے وی لاگ میں دعویٰ کیا تھا کہ انہوں  نے ڈیفنس فیز 7 لاہور میں 10 کروڑ روپے کا شاندار بنگلہ خرید لیا ہے، ویڈیو وائرل ہونے پر مداحوں  نے انہیں مبارکباد دی، تاہم پراپرٹی ڈیلر ارمغان رانا  نے انکشاف کیا ہے کہ یہ مکان خریدا نہیں بلکہ کرائے پر لیا گیا ہے۔

ارمغان رانا کے مطابق ڈکی بھائی نے یہ مکان ہم سے کرائے پر لیا، 11 ماہ کا کرایہ نامہ موجود ہے جس میں واضح طور پر درج ہے کہ یہ مکان ماہانہ 4 لاکھ 50 ہزار روپے کرائے پر لیا گیا ہے۔

انہوں  نے مزید کہا کہ ڈکی بھائی نے کمیشن کے وعدے بھی پورے نہیں کئے اور سب سے بڑی بات یہ ہے کہ انہوں نے اپنے ناظرین کو دھوکہ دیا، یہ نوجوان نسل کو گمراہ کر رہے ہیں، بچے ان پر اندھا اعتماد کرتے ہیں، حقیقت یہ ہے کہ یہ مکان کرائے کا ہے جسے اپنی ملکیت ظاہر کیا گیا۔

پراپرٹی ڈیلر  نے بتایا کہ ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب نے بھی مکان کا معائنہ کیا تھا اور ڈیل فائنل ہونے پر تقریباً 24 لاکھ 75 ہزار روپے ایڈوانس اور سکیورٹی کی مد میں ادا کئے گئے۔

انہوں  نے الزام لگایا کہ ڈکی بھائی کے قریبی لوگ دباؤ ڈال رہے ہیں کہ وہ اپنی وضاحتی ویڈیو ڈیلیٹ کریں، ان کی اہلیہ  نے بھی رو کر درخواست کی کہ ویڈیو ہٹا دیں، مگر میں  نے یہ سب محض آگاہی کے لئے کیا تاکہ بچوں کو حقیقت معلوم ہو سکے۔

ڈکی بھائی کی جانب سے تاحال ان الزامات پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے