اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

گندم خریداری کیلئے قرض میں اضافہ ناقص پالیسیوں کا نتیجہ نکلا، آڈٹ رپورٹ

20 Aug 2025
20 Aug 2025

(لاہور نیوز) پنجاب حکومت کی جانب سے گندم خریداری کیلئے لئے جانے والے قرض میں غیر معمولی اضافہ مالی بدانتظامی اور ناقص پالیسیوں کا نتیجہ نکلا۔

آڈٹ رپورٹ 2024-25 کے مطابق مالی سال 2022-23 میں محکمہ خوراک نے گزشتہ سال کے مقابلے میں 78.3 فیصد زیادہ قرضہ حاصل کیا، مالی سال 2021-22 میں گندم کی امدادی قیمت 2200 روپے فی من مقرر تھی، جبکہ 2022-23 میں اچانک اسے 3900 روپے فی من تک بڑھا دیا گیا جو حکومتی خزانے پر ناقابل برداشت بوجھ بن گیا، محکمہ خوراک نے 2021-22 میں 245 ارب روپے کا قرض لیا جو اگلے سال 437 ارب روپے تک جا پہنچا۔

آڈٹ رپورٹ کے مطابق یہ قرض کسی واضح اور پائیدار ادائیگی کے پلان کے بغیر لیا گیا، جس سے نہ صرف مالی دباؤ بڑھا بلکہ گندم خریداری کی حکمت عملی بھی شدید متاثر ہوئی۔

آڈٹ رپورٹ میں مزید انکشاف ہوا ہے کہ محکمہ خوراک نے بروقت پالیسی مرتب نہیں کی، حالانکہ یہی محکمہ گندم خریداری کیلئے پالیسی سازی کا براہِ راست ذمہ دار ہے، حد سے زیادہ قرض لینے کی بنیادی وجہ غیر مؤثر منصوبہ بندی اور حقائق پر مبنی پالیسی کا فقدان قرار دیا گیا ہے۔

مزید برآں، آڈٹ رپورٹ کے حتمی مرحلے تک محکمہ خوراک کوئی تسلی بخش جواب پیش نہ کر سکا، ذرائع کے مطابق کسانوں سے گندم نہ خریدنے کی ایک بڑی وجہ یہی بے قابو قرض تھا، جس نے حکومتی خریداری کے عمل کو تقریباً مفلوج کر دیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے