20 Aug 2025
(لاہور نیوز) پنجاب سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں مون سون بارشوں کا نیا سپیل شروع ہوگیا۔
لاہور میں رات گئے بادل برس پڑے۔ لکشمی چوک، گڑھی شاہو، شملہ پہاڑی، باغبانپورہ ،مغلپورہ، مال روڈ، جیل روڈ، قرطبہ چوک، کینال روڈ اور دیگر علاقوں میں بارش ہوئی۔ بارش کے باعث نشیبی علاقے زیرآب آگئے۔
بارش کے دوران لیسکو کے متعدد فیڈرز ٹرپ کر گئے۔ بجلی کی سپلائی معطل ہونے سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔
جھنگ، خوشاب اور چکوال میں وقفے وقفے سے برکھا رت برسی، جس کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا اور حبس کا زور ٹوٹ گیا۔
