اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ٹاپ اینڈ ٹی 20: پاکستان شاہینز کو شکاگو کنگزمین کے ہاتھوں شکست

19 Aug 2025
19 Aug 2025

(لاہور نیوز) ٹاپ اینڈ ٹی 20 ٹورنامنٹ کے 17ویں میچ میں شکاگو کنگزمین نے پاکستان شاہینز کو 69 رنز سے شکست دے دی۔

ڈارون میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان شاہینز نے ٹاس جیت کر شکاگو کنگزمین کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی، شکاگو کنگزمین نے ملند کمار (74) اور تاجندر سنگھ (58) کی نصف سنچریز کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 206 رنز بنائے۔

پاکستان شاہینز کی جانب سے محمد وسیم جونیئر نے 2 جبکہ سعد مسعود اور شاہد عزیز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان شاہینز کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں ناکام رہی اور مقررہ 20 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 137 رنز بناسکی، یاسر خان 38 جبکہ کپتان عرفان خان اور شاہد عزیز 24،24 رنز بناکر نمایاں رہے۔

شکاگو کنگزمین کی جانب سے سکاٹ کگلجین نے 3، احسان عادل نے 2 جبکہ غلام مدثر، حسان خان اور عمر خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، پاکستان شاہینز کی ٹیم چار پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن پر موجود ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے