اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

گلوکار عظیم ڈار کی جشن آزادی میوزیکل شو میں شاندار پرفارمنس

16 Aug 2025
16 Aug 2025

(لاہورنیوز) گلوکار و رائٹر عظیم ڈار کی جشن آزادی کے موقع پر میوزیکل شو میں شاندار پرفارمنس، شائقین سے بھرپور پذیرائی حاصل کی۔

فورٹریس سٹیڈیم میں ہونے والے جشن آزادی میوزیکل شو میں گلوکارہ سحر گل اور جل بینڈ نے بھی اپنی پرفارمنس کا مظاہرہ کیا، گلوکار عظیم ڈار کو خصوصی طور پر دبئی سے بلایا گیا تھا جو ان دنوں پاکستان میں ہونے والے مختلف میوزیکل شو میں حصہ لے رہے۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گلوکار عظیم ڈار کا کہنا تھا کہ فورٹریس اسٹیڈیم ہونے والے جشن آزادی پاکستان شو میں پرفارم کرنا اعزاز کی بات ہے، پاکستان کی ترقی خوشحالی کےلئے جہاں پاک آرمی سمیت ہر کوئی اپنا بہترین کردار ادا کر رہا ہے وہی پاکستان کے فنکار بھی پاکستان سمیت دنیا بھر میں اپنے ملک کا نام روشن کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں گزشتہ ہفتے امریکہ اور برطانیہ میں ہونے والی تقریبات میں اپنے فن کا مظاہرہ کر کے آیا ہوں، اب ان دنوں جشن آزادی کی مناسبت سے پاکستان میں منعقدہ شوز میں حصہ لے رہا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے جشن آزادی کی مناسبت سے ملی نغمہ "آئی ایم پاکستان" ریلیز کیا، جو وطن سے محبت اور قومی جذبے کا عکاس ہے، یہ نغمہ پاکستانیوں کے لیے ایک تحفہ ہے، جو یوم آزادی کے موقع پر قومی یکجہتی اور حب الوطنی کے جذبات کو اجاگر کرتا ہے یہ نیا نغمہ بھی ان کی وطن سے محبت کی ایک اور مثال ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے