اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

دنیائے موسیقی کے بادشاہ، استاد نصرت فتح علی خان کو مداحوں سے بچھڑے 28 برس بیت گئے

16 Aug 2025
16 Aug 2025

(لاہور نیوز) کروڑوں دلوں پر راج کرنے والے دنیائے موسیقی کے بادشاہ، استاد نصرت فتح علی خان کو مداحوں سے بچھڑے 28 برس بیت گئے۔

نصرت فتح علی خان  نے فن قوالی کو نئی جہت دی، اپنے منفرد انداز گائیکی سے عالمگیر شہرت حاصل کی اور گنیز بک میں نام درج کرایا، اپنی منفرد آواز اور موسیقی کے ذریعے آج بھی مداحوں کے دلوں پر حکمرانی کر رہے ہیں۔

شہنشاہ قوالی  نے فیصل آباد کے ایک قوال گھرانے میں 13 اکتوبر 1948 کو آنکھ کھولی، 16 سال کی عمر میں قوالی کا فن سیکھا، قوالی کے ساتھ غزلیں، کلاسیکل اور صوفی گیت بھی گائے، استاد نصرت فتح علی خان کا گایا گیا ہر گیت پاکستان اور بھارت سمیت دنیا کے کونے کونے تک پہنچا اور امر ہو گیا۔

سروں کے شہنشاہ صوفیانہ کلام کو اس مہارت سے گاتے تھے کہ سننے والوں پر وجد طاری ہو جاتا، انہوں  نے مغربی سازوں کو استعمال کر کے قوالی کو جدت کے ساتھ ساتھ ایک نئی جہت بخشی، ان کی قوالی ’دم مست قلندر علی علی‘ کو عالمی مقبولیت حاصل ہے۔

اس کے علاوہ ’’وہی خدا ہے‘‘، ’’سانسوں کی مالا‘‘، ’’دم مست قلندر‘‘، ’’اکھیاں اڈیک دیاں‘‘، ’’گورکھ دھندہ‘‘ اور ان جیسی کتنی ہی قوالیاں اور غزلیں جس نے بھی سنیں وہ ان کا مداح ہو گیا۔

قوالی کے 125 البم ریکارڈ کروانے پر استاد نصرت فتح علی خان کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں میں بھی شامل ہے۔

سحر انگیز آواز اور شخصیت کے حامل استاد نصرت فتح علی خان گردوں کے عارضہ میں مبتلا ہوئے اور 49 برس کی عمر میں 16 اگست 1997ء کو اپنے چاہنے والوں کو روتا چھوڑ کر منوں مٹی تلے جا سوئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے